11 دسمبر 2011 - 20:30

روسی وزرات خارجہ کے مشرق وسطی اورشمالی افریقہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ روس شام میں مسلح دہشت گردوں کی کارروائی قبول نہیں کرسکتا۔

ابنا: روسی وزرات خارجہ کے مشرق وسطی اورشمالی افریقہ کے ڈائریکٹر سرگئی ورشینین نے روس میں شام کے اقلیتی فرقوں کے بعض افراد سے ملاقات میں کہا ہے کہ روس شام  میں مسلح دہشت گردوں کی کارروائی قبول نہیں کرسکتا۔ اس  نےکہا کہ روس ماضی کی طرح شام کا مضبوط اتحادی باقی رہےگا۔ روسی وزارت خارجہ کے مشرق وسطی کے  ڈائریکٹر نے کہا ماسکو کسی کو بھی شام کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ شامی دہشت گردوں کو غیر ملکی امداد مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ روس شام پر مغربی ممالک کے دباؤ کی مخالفت کررہا ہے۔
 .....
/169